SHO Shorkot takes major action against drug dealers

ایس ایچ او شورکوٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

جھنگ پولیس کی جانب سے منشیات کے خاتمے کیلئے شروع کیا گیا فیصلہ کن آپریشن بھرپور تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات کی ترسیل اور فروخت کی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران صفدر نامی منشیات فروش کو 10 کلوگرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،

جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Congratulations to DPO Jhang’s SHO Shorkot.

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس موقع پر واضح پیغام دیا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہر شخص کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا

اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے جھنگ پولیس ہر قدم پر چوکنا ہے

اور اس ناسور کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔