Site icon Shorkot News

Imran Khan refuses to tell the FIA ​​Team

Imran Khan refuses to tell the FIA ​​Team

Imran Khan refuses to tell the FIA ​​Team

Imran Khan refuses to tell the FIA ​​Team

عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟

ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟

ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی تاہم عمران خان نے بتانے سے انکار کردیا۔

عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ سائبر کرائمز ٹیم کی قیادت ایاز خان نے کی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے استعمال کیا جاتا ہے؟ آپ نے ایکس اکاؤنٹ کا ایکسیس کس کو دیا ہوا ہے؟ آپ کے ایکس اکاؤنٹ سے جو چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں کیا آپ کو علم ہے وہ ریاست کے مخالف ہوتی ہیں؟
ذرائع کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ میرا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے میں نہیں بتاؤں گا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور جواب وکلاء کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا۔
ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل موجود رہی۔

Imran Khan refuses to tell the FIA ​​Team

FIA Cyber ​​Crimes has started an investigation into the matter of anti-state content being posted from Imran Khan’s account.

A three-member team of FIA Cyber ​​Crimes reached Adiala Jail and met Imran Khan and questioned him in this regard. The cyber crimes team was led by Ayaz Khan.

According to sources, the team asked questions like who uses your X account?
Where is it used from?
Who have you given access to your X account?
Do you know that the things posted from your X account are anti-state?

According to sources, Imran Khan replied that I will not tell who uses my X account.

Exit mobile version